کراچی کنگز سے یو اے ای کے 2 کھلاڑی ریلیز ، جیسن روئے سکواڈ میں شامل

کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے بقیہ میچز سے یو اے ای کے 2 کھلاڑیوں وسیم اور خزیمہ بن تنویر کو نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ریلیز کر دیا۔

فرنچائز ترجمان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو قومی ذمہ داریوں کے باعث ریلیز کیا گیا ،اپنے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کی نمائندگی کو مکمل سپورٹ کرتے اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا ،انتظامیہ نے کہاتجربہ کار و جارحانہ اوپنر جیسن روئے ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو مزید مضبوط بنائیں گے۔