پاکستان کو سعودیہ سے 2 ارب ڈالر موصول، رول اوور کی پابندی بھی ختم

کراچی، واشنگٹن (بیورو رپورٹ) پاکستان کو سعودی عرب سے2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ موصول، رول اوور کی پابندی بھی ختم،سٹیٹ بینک نے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی ، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کو طویل مدت کےلئے توسیع بھی دےدی ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کا موجودہ 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ اب سالانہ بنیاد پر رول اوور کا پابند نہیں رہے گا ،طویل مدت کےلئے بڑھا دیا جائے گا، مالی معاونت پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات کےلئے نہایت اہم وقت پر فراہم کی گئی ہے جس سے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنانے اور بیرونی کھاتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنے اہداف کے مطابق ذخائر کو تقریباً 18 ارب ڈالر تک لے جانے کےلئے پرعزم ہے جو تقریباً 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جانی جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا 18 فیصد بنتی ہے تاہم سعودی معاونت کے باعث ادائیگی سے ذخائر پر پڑنے والا دباو¿ کم ہوگا،وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے مالی سال 2026 کےلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے ،پاکستان کی معاشی اصلاحات پر عالمی اداروں کا اعتماد برقرار، آئی ایم ایف کےساتھ پروگرامز پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ پاکستان نے مالی سال 2026 کےلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے،پانڈا بانڈز، یورو بانڈز اور سکوک کے ذریعے بھی فنڈنگ حکمت عملی جاری ہے۔