لکی مروت، پشاور، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ،ٹریفک اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید،متعدد زخمی ہوگئے،دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا،پولیس نے 9شہادتوں کی تصدیق کردی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،زخمیوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں،متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کاخدشہ ہے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ، ڈی آئی جی سجاد خان نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا ،دہشتگردوں ،سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیراعلیٰ،وزیر داخلہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ناسور کے خاتمے کےلئے ادارے،حکومت بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں، دہشتگردوں کو ملکی امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائےگا،دہشتگردی کے عفریت کا سر کچلنے کےلئے پوری قوم یکجان ہے،علاوہ ازیں صدر زرداری نے دہشتگردی کا خطرہ ناکام بنانے کے دوران جان قربان کرنے والے بہادر شہری لیاقت خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاشہید لیاقت جیسے بہادر شہری دہشتگردی کےخلاف قومی استقامت، حب الوطنی اور اجتماعی شعور کی روشن مثال ہیں،ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ متحد کھڑی ہے،دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا شہید لیاقت کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روکا ،لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،ذمہ دار شہری کی حیثیت سے لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر شناخت پوچھی تودہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،لیاقت نے غیر معمولی جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، بہادر ،نڈر شہری دہشتگردی کےخلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں اور شہید لیاقت کی قربانی قوم کے ہر فرد کےلئے مشعل راہ ہے،شہبازشریف نے کہا قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی ،بہادر شہری پوری قوم کا اثاثہ ،دہشتگردی کے ناسور کےخلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادر عوام نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ،آئندہ بھی قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دینگے۔
لکی مروت، سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، 9 افراد شہید، متعدد زخمی



















