نیویارک: (بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن مشن نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کا عمل شروع کرنے کےلئے 2.45 بلین ڈالر کے منصوبے کی نقاب کشائی کردی۔
منصوبے کے مطابق بجٹ 66 پروگراموں پر عملدرآمد کےلئے 6ماہ کے دوران خرچ کیا جائے گا، رہائش کی فراہمی، ڈیزل جنریٹرز کے ساتھ بجلی پیداوار، کچرا اور ملبہ جمع کرنا پروگرام کے اہم حصوں میں شامل ہے۔
امن ٹیم نے کہا منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کےلئے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے اب تک مختلف ممالک اور عطیہ دہندگان کی جانب سے 18 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن صرف 280 ملین ڈالر ہی دستیاب ہوئے ،غزہ کی مکمل تعمیر نو اور بحالی کےلئے اگلی دہائی میں تقریباً 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
غزہ کی تعمیر نو وبحالی ،2.45 ارب ڈالرکے منصوبے کی نقاب کشائی



















