پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کوخیبرپختونخوا میں آباد کیا،امن قائم کرینگے،رانا تنویر

مریدکے:(نمائندہ خصوصی) وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے فضل الرحمن انتہائی قابل احترام، اپنی سوچ کےخلاف قدم اٹھایا، جلد احساس ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کے پی میں بروقت ایمرجنسی نافذ کر دی جاتی تو اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا،سہیل آفریدی کی 2سالہ حکومت میں دہشتگردی کے واقعات کی تعداد 2700 سے بڑھ کر 9000 تک پہنچی،پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو جیلوں سے چھڑا کر خیبرپختونخوا میں آباد کیا،کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے باعث خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔