معاشی بحالی کی توقع،مہنگائی 9.5سے 10.5فیصد رہے گی،آوٹ لک رپورٹ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رواں مالی سال کے دوران معاشی بحالی کی توقع ،زرعی پیداوار میں بہتری سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.5سے 10.5فیصد رہے گی،وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق زرعی پیداوار میں بہتری سے معیشت کو سہارا ملنے کا امکان ، فصلوں کی بہتر پیداوار سے دیہی آمدنی ،کاروبار میں اضافے کی توقع ہے،آئندہ مہنگائی کا انحصارعالمی توانائی قیمتوں ،خوراک کی فراہمی پر ہوگا،ٹیکس نظام میں بہتری ،توانائی کی بچت سے پائیدارمعاشی ترقی میں مدد ملے گی، سرکاری اداروں کی اصلاحات سے معیشت بہتر بنانے میں مدد ،فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کو زرعی پیداوار میں اضافے سے فائدہ ہوگا، تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں ،چند بڑی صنعتوں میں پیداوار بڑھنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے کہاترسیلات زرمیں اضافہ ملکی آمدنی ،زرمبادلہ ذخائر کےلئے مددگار ہوگا، حکومتی توجہ ٹیکس وصولی بڑھانے اور اخراجات پر قابو رکھنے پر مرکوز ہے،بجٹ سرپلس ملکی معیشت کے استحکام کےلئے مثبت پیشرفت ہے۔