تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دوبارہ اقتدار میں آنا مشکل،اتحادی مذہبی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے عہدے کےلئے کسی بھی امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا۔
میڈیا کے مطابق 7 نشستوں پر مشتمل جماعت کے دونوں دھڑوں کی جانب سے صدر سے مشاورت کے دوران کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی گئی، جماعت کے مذہبی رہنماوں نے بھی کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کردی،جماعت نے واضح کیا مستقبل میں کسی بھی حکومت کی حمایت قدامت پسند مذہبی طلبہ کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دینے کا قانون منظور کرنے سے مشروط ہوگی، دوسری جانب عرب جماعت رام کے 8 اراکین نے گاڈی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دوبارہ اقتدار میں آنا مشکل

















