پشاور: (بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے سیاست میں ڈائیلاگ ضروری ہیں، پی ٹی آئی پہلے خود متحد ہو۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاشہریوں کو انڈر پاس کی تعمیر کے باعث کچھ مشکلات برداشت کرنا پڑیں گی، تجاوزات کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے، اپنے فارم ہاوس میں بھی تجاوزات ہوں تو گرائی جائیں،مفتی محمود مرکز میں بھی تجاوزات پائی گئیں تو کارروائی ہوگی، کسی کےخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
گورنر کے پی نے وفاقی حکومت کی جانب سے 160 ارب کا ریلیف پیکیج دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وزیراعظم سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کا مقدمہ پیش کریں گے، وزیراعظم ،فیلڈ مارشل نے صوبے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکرپشن میں جو بھی ملوث ہو، سزا ملنی چاہیے، سیاست میں مذاکرات ،ڈائیلاگ ہونے چاہئیںلیکن پہلے پی ٹی آئی کو خود متحد ہونا ہوگا، پی ٹی آئی کی 4سے 5فرنچائزز بن چکیں، کس کےساتھ مذاکرات کیے جائیں؟،مولانا کو اپنے بھائی اور بیٹے کی وجہ سے دن دیکھنا پڑے، مولانا کے بیٹے کو بتانا چاہتا ہوں میں نے کسی کو بھتہ نہیں دیا۔
سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پی ٹی آئی پہلے خود متحد ہو،گورنر کے پی
















