اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کے قریب،ترک پٹرولیم کمپنی کا سیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان کراچی پہنچے گا۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ترک جہاز کی آمد کے انتظامات پر اجلاس ہوا، جہاز کی آمد، سکیورٹی، سمندری اور آپریشنل انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،علی پرویز ملک نے ترک جہاز کا ذاتی طور پر استقبال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا جہاز کی آمد پاکستان ،ترکیہ کی دوستی اور مکہ معاہدے کے بعد ایک اہم سنگ میل ہے،آف شور تیل و گیس کی تلاش میں ترکیہ کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، پاکستان ،ترکیہ کی تاریخی کامیابی نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے سرگرمیاں 20 سال بعد بحال ہونے کے قریب
















