پشاور:( بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے فضل الرحمن حکومت میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں،مولانا کے بغیر قائم ہونے والی حکومت اپنا کام جاری رکھے گی،صوبے میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈاکٹروں کی کانفرنس کی افتتاحی نشست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہامخالفین چاہے جتنی تنقید کریں، حکومت اپنا کام جاری رکھے گی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا،صوبے میں بہتر قانون سازی کی جائے گی،مولانا کبھی ثوابی روزے بھی رکھ لیں ،آپ کے بغیر حکومت بن گئی اور چلے گی بھی۔
فضل الرحمن حکومت میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی
















