اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن نے رواں ماہ کے وسط میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا،دورانیہ ایک کی بجائے 2 روز اور ایجنڈا وسیع تر کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔
مجوزہ ایجنڈے میں سیاسی، پارلیمانی، معاشی، داخلی و خارجی امور شامل ہوں گے، خیبر پختونخوا میں گورنر راج ،ایمرجنسی ،اسیروں کی رہائی ،انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ مختلف تنظیموں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا،متحدہ اپوزیشن کی 6 رکنی سیاسی کمیٹی ،2کوآرڈینیٹرز نے اے پی سی کی تیاریوں ، مشاورت کا عمل تیز کردیا ، اپوزیشن آئندہ ہفتے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کرے گی۔
اپوزیشن کارواں ماہ کے وسط میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ،رابطے تیز
















