اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کی تشکیل کا معاملہ تاحال مکمل نہ ہوسکا، اپوزیشن نے 2ہفتے گزرنے کے باوجود نام نہیں دئیے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے نام چیف وہپ طارق فضل چودھری کو موصول ہو گئے ،پیپلز پارٹی 7،استحکام پاکستان پارٹی، ق ،ضیا لیگ کے نام شامل ہیں۔
طارق فضل چودھری نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی کو بھی پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی، ن لیگ اپنے نمائندوں کے ناموں کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے گی،آئندہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
اپوزیشن انتخابی اصلاحات کمیٹی کیلئے نام دینے میں ناکام
















