گوجرانوالہ ،ساہیوال ،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)گوجرانوالہ ،ساہیوال میں قومی ،پنجاب اسمبلی کے ایک ، ایک حلقے میں ضمنی انتخابات کےلئے پولنگ اتوار کو ہوگی۔
سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، این اے 97گوجرانوالہ ون ،پی پی 2023ساہیوال6میں ہونے والے ضمنی انتخاب کےلئے سکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج ،رینجرز کے دستے 9نومبر تک سٹینڈ بائی ر ہیں گے،این اے 97میں راشد بشیر ورک سمیت 11،،پی پی 2023ساہیوال6میں7امیدوار میدان میں ہیں۔
دوسری جانب این اے 77 گوجرانوالہ میں انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اطلاعات عطاتارڑ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا،ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق عطاتارڑ کو ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کیا گیا ،آج 11 بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی،وفاقی وزرا کی انتخابی مہم میں شرکت انتخابی ضابط اخلاق کے پیراگراف 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے،عطاتارڑ مقررہ وقت پر پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرائیں، عدم پیشی کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اطلاعات عطاتارڑ کو نوٹس
















