لاہور (قمر عباس نقوی ) مغلپورہ ڈویژن کیرج اینڈ ویگن شاپ 7120 لاہور میںاختیارات کا ناجائز استعمال، پینٹ مستری عرصہ دراز سے کلرک کے عہدے پر قابض، بوگس تنخواہوں اور اوور ٹائم کی ادائیگی پر ملازمین سے مبینہ رشوت کی وصولی، ڈبلیو ایم ایم پر بھی حصہ لینے کا الزام، سرکاری ملازم کا وفاقی وزیر ریلویز کو تحریری شکائت۔وفاقی وزیر ریلویز کا محکمہ کو کرپشن فری کا ویژن مغلپورہ ڈویژن کیرج شاپ7120کی انتظامیہ اور ڈبلیو ایم ایم کی سرپرستی میں ناکام کرنے کے منصوبہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ملازم شاہد ٹکٹ 3741 نے وفاقی وزیر ریلویز کو تحریری درخواست دی گئی ہے جس الزام لگایا گیا ہے کہ پینٹ شاپ کے مستری ضیاءالرحمن کو غیر قانونی طور پر متعلقہ فورمین کی جانب سے کیرج شاپ 7120میںکلرک کی ذمہ داری دے رکھی ہے جبکہ متعلقہ کیرج شاپ میں اشرف نامی کلرک موجود ہے لیکن اس کو سائیڈ لائن کر رکھا ہے۔ مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ پینٹ مستری کلرک ورکشاپ میں کرپشن میں ملوث ہے متعدد ملازمین کی گھوسٹ حاضریاں اور اوور ٹائم کی ادائیگی کی بنیاد پر فی ملازم سے ماہانہ 1000 روپے وصول کر رہا ہے درخواست گزار شاہد کے مطابق مذکورہ ملازمین سے حصہ وصولی کرنے کے بعد فورمین ارشد اور متعلقہ WMM کو بھی حصہ دے رہا ہے۔ مزید نشاندہی کی گئی کہ متعلقہ ڈبلیو ایم ایم پینٹ مستری کم کلرک کا تبادلہ کو کینسل کروا دیتا ہے اور شکایت کرنے پر ملازمین کو دھمکیاں دی جاتی ہیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس مبینہ لوٹ مار کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو نقصان پہنچ رہا ہے درخواست میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ ملازمین غیر حاضر رہنے کے باوجود حاضری اور تنخواہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ شکایت کرنے والے کو دباو میں رکھا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس پینٹ مستری کم کلرک کا تبادلہ کراچی یا کوئٹہ کیا جائے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایم عثمان خٹک سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے موقف نہ دیا جبکہ کیرج شاپ 7120کے فورمین تنویر کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل ہی اس شاپ میں آیا ہوں۔ ضیاءالرحمن عرصہ دراز سے کلرک کا کام کرہا ہے، میرے علم میں مزید کچھ نہیں اور نہ میں کسی مد میں رشوت لیتا ہوں۔
مغلپورہ ڈویژن کیرج اینڈ ویگن ورکشاپ، اختیارات کا ناجائز استعمال، پینٹ مستری کلرک کے عہدے پر قابض
















