امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد


واشنگٹن :(بیورورپورٹ) امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ہوگئی،پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف ایوان میں مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے 211 ووٹوں سے ناکام ہوئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی،سوائے ناکام ٹامس میسی کے ہر ری پبلکن نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا،وینزویلا ،ایران میں کامیابیاں ملیں، ریکارڈ تعداد میں فوجیوں کی بھرتیاں ہوئیں جس کی وجہ سے پیٹ ہیگسیتھ کو ایوان نے بری کیا،ڈیموکریٹس امریکہ کےساتھ زیادتی کر رہے ہیں، روکا جانا چاہیے۔