عوامی بیداری مہم،29نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوگا،نعیم الرحمن


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مہنگائی، کسانوں کے مسائل اور بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف عوامی بیداری مہم کے تحت مینار پاکستان لاہور، کوئٹہ، پشاور ،کراچی میں بڑے عوامی جلسوں کا اعلان کردیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکوئٹہ 22،مینار پاکستان پر 29نومبر کو تاریخی جلسے ہوں گے پھرپشاور ،کراچی میں عوامی جلسوں کا انعقاد ہوگا، پٹرولیم لیوی پر مشترکہ ٹیکنیکل ٹیم نے معاہدہ تیار کرلیا ،حکومت حتمی جائزہ لیکرریلیف کااعلان کرے گی، جماعت اسلامی کے احتجاج نے پٹرول قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کو روکا، احتجاج کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا ،مہنگی گیس، ایل پی جی، بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے اور زراعت ،کسانوں کے مسائل کو بھی شامل کررہے ہیں، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی پارٹی عوامی مسائل پر بات نہیں کررہی، عوام کے حقوق کے حصول کےلئے پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا سیاسی پارٹی کا کام ڈنڈے اٹھانا نہیں ہوتا، تحریک منظم ، پرامن ،پنجاب کا موجودہ بلدیاتی قانون جمہوریت دشمن ،ایکٹ میں تبدیلی کرکے بروقت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،حکمران اپنی اور افسر شاہی کی مراعات ،عیاشیوں پر قابو پائیں۔