اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی ورہنما پیپلز پارٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے حکومت پٹرول قیمت فکس کر کے سسٹم سے باہر نکلے، لبریکنٹ آئل کی طرح قیمت ڈی ریگولیٹ کی جائے، روز رات 12بجے قیمت تبدیل ہونے سے عوام کو پتہ ہی نہیں چلتا، پرائس فکسنگ سے باہر نکلنے کی تحریری سفارش حکومت کو دی ،قیمت مارکیٹ کو طے کرنے دی جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہاہسپتالوں کی کمی دور کرنا ذمہ داری ، بیڈز، میڈیکل ،سرجیکل آلات کی فراہمی سے حکومت پر بوجھ کم ہوگا، ہسپتالوں کو بہتر سے بہتر انداز میں چلانا کوشش ہے۔
حکومت پٹرول قیمت فکس کر کے سسٹم سے نکلے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا
















