ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری

پشاور:(بیورورپورٹ)عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور کے جج ولی نے کیس پر سماعت کی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے،عدالت نے سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش ،عرفان سلیم کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی۔