شواہد پر مبنی منصوبہ بندی ہی موثر حکمرانی کی بنیاد ہے:کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت اور یونیسف کے اشتراک سے ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے پنجاب 2025 کے تحتMICS2025 لانچ ساہیوال ڈویژن کی تقریب آرٹس کونسل ساہیوال کے جناح ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستند اعداد و شمار اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی ہی موثر حکمرانی، عوامی فلاح اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ بچوں، خواتین اور گھرانوں کی حقیقی ضروریات کو سمجھنے اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا کی روشنی میں پالیسی سازی اور ترقیاتی ترجیحات کا تعین ناگزیر ہے۔ MICS 2025 کے نتائج ساہیوال ڈویژن میں متوازن علاقائی ترقی اور عوامی ضروریات کے مطابق وسائل کے موثر استعمال کیلئے اہم رہنمائی فراہم کریں گے۔تقریب میں ڈائریکٹر شماریات پنجاب شمس الہدیٰ، یونیسف کے نمائندہ نعمان غنی، ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اکرام ملک، ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا، ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔تقریب کے دوران MICS پنجاب 2025 کی فائنڈنگ رپورٹ کے اہم نتائج اور سروے کے تحت مرتب کیے گئے اعداد و شمار پیش کئے گئے۔ شرکاءکو بچوں، خواتین اور گھرانوں سے متعلق مختلف سماجی و معاشی اشاریوں، صحت، تعلیم، بنیادی سہولیات تک رسائی اور معیار زندگی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ دیگر اضلاع اور ڈویژنوں کے اعداد و شمار سے تقابلی تجزیہ بھی پیش کیا گیا، جس کے ذریعے مختلف شعبوں میں ترقی کے رجحانات، علاقائی تفاوت اور بہتری کے ممکنہ پہلووں کی نشاندہی کی گئی۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی حقیقی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ منصوبہ بندی مقامی آبادی کی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔ MICS جیسے جامع سروے حکومت کو یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ بچوں، خواتین اور گھرانوں کو کن شعبوں میں زیادہ توجہ اور سہولیات درکار ہیں۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی درست ترجیحات متعین کی جا سکتی ہیں بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور حکومتی اقدامات کے نتائج کا جائزہ بھی ممکن ہوتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ سروے کے نتائج کو محض رپورٹوں اور اعداد و شمار تک محدود رکھنے کے بجائے متعلقہ محکموں کی عملی منصوبہ بندی، پالیسی سازی اور انتظامی فیصلوں کا حصہ بنایا جائے۔ صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بہتری کے لیے اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ترقی کے یکساں مواقع اور بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔کمشنر نے کہا کہ شواہد پر مبنی حکمرانی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ حکومتی فیصلوں کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے اور ہر علاقے تک پہنچیں۔ مستند ڈیٹا، م¶ثر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور درست ترقیاتی ترجیحات کے ذریعے ہی عوامی فلاح اور متوازن علاقائی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن نے ویسٹ ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی ستھرا پنجاب پروگرام نے انہیں ڈمپنگ سائٹ اور کوڑا کرکٹ کی منتقلی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے مختلف مقامات پر نصب ڈسٹ بنز اور کوڑا دانوں میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو بروقت ڈمپنگ سائٹ تک منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی ترسیل کے دوران ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کو ترپال سے مکمل طور پر ڈھانپا جائے تاکہ کوڑا راستوں میں نہ گرے اور شہر کی فضا کو تعفن اور آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔ کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کی فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور صفائی کے انتظامات کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تاکہ شہر میں صفائی کا نظام مزید م¶ثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، دفاتر اور مارکیٹوں کا کوڑا کرکٹ سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے شہر میں مختلف مقامات پر نصب ڈسٹ بنز میں ڈالیں یا ستھرا پنجاب پروگرام کی کلیکشن ٹیموں کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا شہر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈ نے سرکٹ ہا¶س کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی اور محکمہ بلڈنگز کے افسران نے انہیں جاری کاموں کی پیش رفت اور تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنرنے ہدایت کی کہ سرکٹ ہا¶س میں جاری تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار کا تعمیراتی میٹریل استعمال کیا جائے اور تمام کام مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔