اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے گورنر راج ،ایمرجنسی کےخلاف آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 5نومبرکوکے پی حکومت کی دائر درخواستوں پر جاری حکم پر نظرثانی ،وزیراعلیٰ ،سپیکر کی رہائی کی استدعا کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا بیرسٹر گوہر و دیگر درخواست گزاروں کو فریق بنا کر موقف سنا جائے،5نومبر کے حکم سے پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواستوں کی کارروائی متاثر ہوئی،شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے،عدالت پشاور ہائیکورٹ کو آئین و قانون کے مطابق زیر التوا آئینی درخواستوں پرسماعت اور فیصلے کرنے کی اجازت دے۔
پی ٹی آئی کا گورنر راج ،ایمرجنسی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
















