عمران خان سے ملاقات اچھا اور خوش آئند اقدام ہے،پرویز الٰہی

لاہور: (خبر نگار)پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی سے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے اہم ملاقات کی،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،آئندہ کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونےوالی حالیہ ملاقات سے آگاہ کیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا عمران خان سے ملاقات اچھا اور خوش آئند اقدام ہے، خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہو کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں،ملاقاتوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے، سردار لطیف کھوسہ انتہائی تجربہ کار ،منجھے سیاستدان ہیں، سیاسی بصیرت پارٹی کےلئے اہمیت کی حامل ہے۔