پٹرولیم سبسڈی سکیم کا دائرہ بہت وسیع،پاکستان جلد ختم کرے،آئی ایم ایف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستان پر پٹرولیم مصنوعات پر دی جانےوالی سبسڈی ختم کرنے کےلئے زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے حکومت مستقبل میں عالمی منڈی میں تیل قیمتیں بڑھنے پر عوام کو ریلیف دینا چاہے تو امداد محدود، عارضی اور صرف مستحق طبقے تک ہونی چاہئے۔

ترجمان آئی ایم ایف نے کہاپٹرولیم سبسڈی سکیم کا دائرہ بہت وسیع ہے،پاکستان جلد ختم کرے، اخراجات مالی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ کی حدود میں پورے کیے جائیں،پاکستان نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت وعدہ کر رکھا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق رکھی جائیں گی ،کمزور ،مستحق طبقے پر پڑنے والے اثرات کم کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے،عالمی منڈی میں قیمتوں کا اتار چڑھاو برقرار رہنے سے پاکستان کے معاشی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،سرکاری اداروں میں اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی بہتر ،توانائی شعبے کو مالی طور پر مستحکم کیاجائے۔