جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی 2 دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے، قیصر احمد شیخ


چنیوٹ :(بیورورپورٹ)وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی 2 دہائیوں پورا ہو سکتا ہے۔

نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہاپاکستان 20 سال میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ جی 20 کا رکن بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، ملک میں کاروبار ، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، کامیابی کےلئے بیرون ملک جانا ضروری نہیں،پاکستان 25 کروڑ آبادی ،بے پناہ قدرتی وسائل کا حامل ملک ہے، ملکی ترقی کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

وفاقی وزیر نے کہاخواتین کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ،نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ملکی ترقی کےلئے ناگزیر ہے،جنوبی کوریا نے ماضی میں پاکستان کی منصوبہ بندی سے استفادہ کیا،معاشی ترقی ،سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات موجود ہیں،نوجوان مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔