کراچی :(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہاہے ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027 سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا وزیراعظم سے مطالبہ ہے 28 ویں ترمیم کے بعد اب ریفرنڈم کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے،ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں، سرکاری ملازمین کےلئے مختص رہائشی زمین واپس نہ لی جائے، بیواوں ،یتیم بچوں کےساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
نئے انتظامی یونٹس پر 2027 سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے،فاروق ستار
















