پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار


پشاور:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے تینوں رہنماﺅں پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے حراست میں لیا،عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری ،سکیورٹی انتہائی سخت ہی،قبل ازیںانسداد دہشتگردی عدالت نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں رہنماﺅں کی ضمانت کو خارج کیا۔