نیسپاک نے پنجاب کے دریاوں میں سونے کے بڑے ذخائر کی تصدیق کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیسپاک نے پنجاب کے دریاوں میں سونے کے بڑے ذخائر کی تصدیق کردی۔

ابتدائی رپورٹ میں صرف ایک بلاک میں 75 ہزار تولے سونے کی تصدیق ہوئی،ذرائع پنجاب حکومت نے کہااٹک، میانوالی ،ستلج میں سونے کے ذخائر کو 9 بلاکس میں تقسیم کیا گیا،مجموعی مالیت کئی سو ارب روپے تک ہو سکتی ہے،نیسپاک نے باقی بلاکس میں سونے کی مقدار کیلئے سروے کا آغاز کردیا، باقی بلاکس میں نیسپاک کی فائنل رپورٹ موصول ہونے کے بعد بین الاقوامی آکشن کیے جانے کا امکان ہے۔