جہلم،3کمسن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک


جہلم:(مشرق نیوز) 3کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ملزم مقابلے میں ما را گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کو تفتیش کےلئے لےجا رہے تھے راٹھیاں کے قریب ساتھیوں نے چھڑانے کےلئے فائرنگ کر دی،ذیشان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے نشانہ بنا، فائرنگ کرنے والے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔