وانا: (مشرق نیوز) شمالی وزیرستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل ،ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا ،قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ،گولہ بارود و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے فورسز سے بچنے کےلئے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک



















