لاہور میں جلسے کااعلان،ٹال مٹول سے کام لیاگیا تو مارچ کا آغاز کردینگے،جماعت اسلامی

لاہور:(اپنے نمائندے سے)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پٹرولیم لیوی کےخلاف جاری تحریک کے سلسلے میں جمعہ کو لاہور میں جلسہ عام کا اعلان کرتے ہوئے کہا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سپر مارچ پراہم اعلان کریں گے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہالانگ مارچ چند روز کیلئے حکمت عملی کے تحت موخر کیا، وزیراعظم وطن واپسی پر بلا تاخیر پٹرولیم لیوی پر بات چیت شروع کریں، ٹال مٹول سے کام لیا گیا تو مارچ کا آغاز کردیں گے، حکومت نے جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی کارکنوں کے ٹکراو کا جال بچھایا تھا ، ناکام کردیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا اسلام آباد سومنات ہے نہ کسی کی جاگیر،پالیسی ساز ادارے ، سپریم کورٹ ، پارلیمنٹ موجود،ہر سیاسی پارٹی کو احتجاج کا حق حاصل ، احتجاج کو پرامن رکھنا سیاسی پارٹی کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی احتجاج کی حمایت ،کارکنوں ،بالخصوص خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی سی کیفیت وفاق کو کسی صورت زیب نہیں دیتی، پی ٹی آئی رہنماوں ، علامہ راجہ ناصر عباس ، محمود خان اچکزئی ، بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی پیشکش کردی،حکومت بات چیت کیلئے کمیٹی تشکیل دے،پرامن احتجاج جمہوریت ،سیاست کا حسن اور طاقت ہے۔