کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اپوزیشن دہشتگردی کیخلاف ساتھ دے تو ایمرجنسی ختم ہوسکتی ہے، متحد ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
یادگار شہدا کارساز پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بزدل تھا،حلف لیادہشتگردی کامقابلہ نہیں کروں گا، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشتگردی ،بہادرافواج، پولیس ،عوام کو شہید کیا جارہاہے،سانحہ کارساز کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، پاک سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے تک مقابلہ کرتے رہیں گے،گورنرراج کے فیصلے میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے،صدر زرداری کے بغیر دستخط خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ممکن نہیں تھا۔
چیئرمین پی پی نے کہاخیبرپختونخوامیں گورنرراج ،ایمرجنسی آئینی ہے، گورنر کے پی آئینی طور پر وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں، سیاست کمپرومائز کا نام، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں نہیں ،فضل الرحمن کوشش کریں تو گورنرراج ختم کرانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں، کے پی میں دہشتگردی کی وجہ سے ایمرجنسی ،گورنر راج لگانا پڑا، فضل الرحمن سیاسی تنقید کریں،دہشتگردی کی مذمت کرنی چاہیے،ملک کے کسی حصے سے پاکستان کاجھنڈااتارنے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی نئے صوبوں،انتظامی یونٹس پر پیپلزپارٹی کی پالیسی جانتے ہیں، گلگت بلتستان میں اتفاق رائے ہے،کیوں صوبے نہیں بنائے جارہے؟ صوبائی منظوری سے نئے صوبے بنائے جاسکتے ہیں۔
اپوزیشن دہشتگردی کیخلاف ساتھ دے تو ایمرجنسی ختم ہوسکتی ہے،بلاول بھٹو



















