کے پی میں معدنیات لائسنسز کی شفاف تحقیقات ہوں گی،وفاقی حکومت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں جاری معدنیات کے ہزاروں لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا پی ٹی آئی دور میں جاری معدنیات کے ہزاروں لائسنسز کی شفاف تحقیقات ہوں گی، صوبائی معدنیات خیبر پختونخوا کے عوام کے تھے، ہیں اور رہیں گے، بعض سیاستدانوں کا ایمرجنسی کو معدنیات سے جوڑنا قابل مذمت ،ایمرجنسی کے نفاذ کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے،پہلے مرحلے میں شدید متاثرہ 12 اضلاع سے دہشتگردی مکمل ختم کی جائے گی۔

وفاقی وزیرنے کہاپورے صوبے میں تعمیر و ترقی کے نئے سنہری دور کا آغاز ہوگا، دہشتگردی پر قابو پانے کی کوششوں کو سبوتاژ نہ کیا جائے، کے پی حکومت نے سوائے کرپشن ،جیبیں بھرنے کے کچھ نہیں کیا، اپوزیشن بامعنی اور بامقصد گفتگو کرنا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے۔