سی ڈی ڈبلیو پی نے اربوں کے11 ترقیاتی منصوبے کلیئر کردئیے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سی ڈی ڈبلیو پی نے 123 ارب سے زائد لاگت کے 11مختلف ترقیاتی منصوبے کلیئر کر دیئے،108ارب لاگت کے 4بڑے منصوبوں کی حتمی منظوری ایکنک سے لی جائےگی، خصوصی طلبہ کیلئے وہیل چیئر ، لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری بھی دیدی گئی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں 15 ارب 17 کروڑلاگت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی حتمی منظوری ،108 ارب 16 کروڑ لاگت کے 4بڑے منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تمام منصوبے اڑان پاکستان ویژن کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں۔