گوادر آئل ریفائنری میں10ارب ڈالر سعودی سرمایہ کاری کا امکان


گوادر:(مشرق نیوز)سعودیہ کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کےلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ریفائنری لگانے کا منصوبہ ،20 سال ٹیکس چھوٹ متوقع ہے،پاکستانی کمپنیوں میں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل ، جی ایچ پی ایل شامل ہیں،مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہوسکتی ہے۔