کراچی (بیورو رپورٹ) خلیج جنگ سے متعلق امریکہ، ایران مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے باعث روئی کی درآمدی سرگرمیوں کی عدم بحالی سے اس کی قیمتیں دو سال کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔ پاکستانی کاٹن مارکیٹس میں نئی فصل کی کپاس اور روئی کی بلند قیمتوں پر پیشگی سودے ہونے سے رواں سال پاکستان میں کپاس کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ بھی متوقع ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم کے مطابق خلیج جنگ کے باعث روئی کی درآمدات معطل ہونے، اندرون ملک معیاری روئی کی انتہائی محدود دستیابی اور پولیسٹر فائبر کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے پاکستان میں گذشتہ چھ ہفتوں سے روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے جس سے فی من روئی کی قیمت 4ہزار روپے کے خطیر اضافے سے 20ہزار 500روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔
روئی کی قیمتیں دو سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں



















