اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گیس سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 10 سال میں ختم کرنے کا پلان تیار، کئی منصوبوں پر 1500 ارب سے زائد لاگت ختم کرنے کی تجویز دےدی گئی، گیس کمپنیوں کو ادائیگیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی پلان پر عملدرآمد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پٹرول ،ڈیزل پر 5 روپے لٹرلیوی لگانے کی تجویز بھی پلان کا حصہ ہے،گیس سیکٹر کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 3400 ارب تک پہنچ چکا، گردشی قرضے میں تقریباً 18 ارب کے اصل واجبات شامل ہیں،پلان کے تحت حکومت کا 1500 ارب فوری ادا کرنے کا ارادہ، باقی رقم بینکوں اور قانونی اقدامات کے ذریعے پوری کی جائے گی۔
گیس سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا پلان تیار،آئی ایم ایف سگنل کاانتظار



















