عمران خان کی صحت پر تشویش،فوری ہسپتال منتقل کیاجائے،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے عمران خان کی صحت پر شدید تشویش،فوری طور ہسپتال منتقل کیاجائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بانی چیئرمین عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حقوق جیل مینول اور رولز کے مطابق بحال کیے جائیں ،بانی چیئرمین کی رہائشی حالت فوری بہتر بنائی جائے ،چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں۔