اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے امریکہ ،ایران میںجنگ بندی کو خوش آئند قرار دے دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا امید ہے دونوں فریقین جنگ بندی کی شرائط پر سختی سے عمل کریں گے، جنگ بندی سے خطے میں مستقل امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی، پی ٹی آئی کا موقف واضح جنگ و تباہی کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،جنگوں کا نتیجہ صرف تباہی ،بے گناہ جانوں کے ضیاع کی صورت میں نکلتا ہے۔
پی ٹی آئی نے کہا جنگ بندی کیلئے کوششیں کرنے والے تمام ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز خطے کی سلامتی کیلئے دیرپا حل کی جانب پیش قدمی کریں۔
تمام ثالثوں کاشکریہ،جنگ بندی خوش آئندہے،پی ٹی آئی


















