سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف کے بڑے صاحبزادے کا انتقال

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے انتقال کر گئے۔

سید مہر فرید الحق گیلانی کی نمازجنازہ جمعہ کو بعد نمازعصر گولڑہ شریف میں ادا کی جائےگی۔

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،امیر جے آئی فضل الرحمن نے درگاہ گولڑہ شریف میں مرحوم پیر فرید الحق گیلانی کے اہلخانہ اور عقیدت مندوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔