کراچی:(مشرق نیوز)پشاور زلمی کے بیٹرز بابر اعظم اور کوشال مینڈس نے پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔
پی ایس ایل 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بابر اعظم ،کوشال مینڈس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کےخلاف 246 رنز کا پہاڑ ٹوٹل بنایا،کوشال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
بابر اعظم،کوشل مینڈس نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی تاریخ ساز شراکت داری بنائی،قبل ازیں بابراعظم اور شرجیل خان نے 2021 میں 176 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بنایا تھا۔
بابر ،مینڈس نے پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا


















