پاکستان ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں بڑے مارجن سے تاریخی فتح

آئیوری کوسٹ:(مشرق نیوز)پاکستان نے فیفا سیریز میں ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کو0-8سے ہراکر تاریخی فتح سمیٹ لی۔

ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے،پاکستان خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی حریف پر دباو رکھا ،نتیجے میں پہلے ہاف کے اختتام تک 0-4 کی برتری حاصل کرلی ،گول زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے کیے۔

دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تیز رفتار کھیل جاری رکھا اور مزید 4 گول داغ کر میچ0-8سے اپنے نام کرلیا، لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے مزید ایک، ایک گول کیا جبکہ دیگر دو گول نادیہ خان اور اسریٰ خان نے کیے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ریکارڈ ساز کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کردی۔