ووٹروں کو کامیابی پر انعام کالالچ،امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کو” ٹرمپ سٹریٹ“ قرار دےدیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ نے کہاہے امریکہ اب آبنائے ہرمز کوٹرمپ سٹریٹ کے نام سے پکارے گا۔

ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے مڈٹرم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاامریکہ آبنائے ہرمز کی تجارت کو کنٹرول کررہا ہے،اہم سمندری گزرگاہ کو ٹرمپ سٹریٹ کا نام دیا جانا چاہیے ،جلد اعلان کیا جائے گا،امید ہے ایران کی قیادت نئے نام سے خوش ہوگی۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے نومبر میں ہونےوالے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پرہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان ،سینٹ دونوں میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر کا ”ٹرمپ ڈیویڈنڈ“ دیا جائے گا،رقم کو امریکہ کے اندر ہی خرچ کرنا لازم ہوگا، بیرون ملک خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔