کشیدگی میں کمی کیلئے اسلام آباد معاہدہ بہترین راستہ ہے،اسحاق ڈار،رافیل گروسی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاآئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ، دونوں نے کشیدگی میں کمی کےلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو بہترین راستہ قرار دےدیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار رافیل گروسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران خطے کی بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا علاقائی کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو معمول پر لانے کےلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ہی بہترین لائحہ عمل ہے، رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔