اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا جرم دہشتگردی کےخلاف جنگ سے لاتعلقی ،بھتے کی صورت میں مالی وسائل مہیا کرنا ، پی ٹی آئی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ ہے۔
خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا خیبرپختونخوا کو محض پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمی، احتجاج یا لانگ مارچ کے تناظر میں دیکھنا اصل مسئلے سے نظریں چرانے کے مترادف ہے،آخر ایک صوبائی حکومت کی جانب سے کب تک وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کی کوششیں ہوتی رہیں گی؟ آخر صوبائی حکومت پر براجمان پارٹی کب تک ملک کے وفاقی اداروں کے ساتھ مسلسل محاذ آرائی جاری رکھے گی اور کیا نتائج نکلیں گے؟۔
وزیر دفاع نے کہاامن و امان، انسداد دہشت گردی، فنکشنل حکمرانی، وفاقی استحکام اور متعلقہ آئینی و قانونی تقاضوں کی تکمیل قومی ایجنڈا ، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا نصب العین ایک شخص یا اپنے گروہی مفادات کا حصول یا وطن عزیز کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔
پی ٹی آئی کا سب سے بڑا جرم دہشتگردی کےخلاف جنگ سے لاتعلقی ہے ،خواجہ آصف



















