واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ ،شی جن پنگ کے درمیان سربراہی ملاقات کے بعد امریکہ ،چین نے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق کرلیا۔
وائٹ ہاوس کے مطابق دونوں ممالک نے تجارتی معاملات پر رابطے کےلئے نئی ٹریڈ کونسل قائم اور کوالالمپور مذاکرات کے نتائج کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، معاہدے کے تحت امریکہ سے چین برآمد ہونے والی زرعی مصنوعات، لکڑی ،کاسمیٹکس ،چین سے امریکہ آنے والی چھوٹی گھریلو اشیا، کھلونے اور آرائشی سامان شامل ہوگا،وسیع تر تجارتی معاہدے پر آئندہ مذاکرات نومبر میں ہوں گے
امریکہ ،چین 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی پر متفق



















