ڈی آئی خان میں آپریشن،8 دہشتگرد جہنم واصل،3اہم سرغنہ بھی شامل

پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک ہونےوالوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں،قبضے سے غیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب صد،وزیراعظم، وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی بروقت ،موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہادہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ،ملک میں امن و استحکام کےلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔