اسلام آباد: (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی نے یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی،بھارت کےخلاف مذمتی قرار داد منظورکرلی،قرارداد وزیر امور کشمیر امیر مقام اور چیئرمین کشمیر کمیٹی قاسم نون نے پیش کی۔
امیر مقام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھارت 80 سال سے کشمیری عوام پر ظلم کر رہا ،ہزاروں افراد شہید ،7 ہزار کشمیریوں کو جیل میں شہید کیا گیا، کشمیری اپنے موقف پر ڈٹے ،ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہاعالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ و پرامن حل کیلئے کردار ادا کرے، سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل یقینی بنایا جائے،کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
قومی اسمبلی ، یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کےخلاف مذمتی قرار داد منظور
















