چودھری سالک کو ہتک عزت کا نوٹس بھجواوں گی: وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چودھری سالک کو ہتک عزت کا نوٹس بھجواوں گی، چودھری سالک کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے جو گجرات شہر دیا، وہاں میری لیڈ کروزر بارش کے پانی میں ڈوب گئی، تکلیف اس بات کی ہے کہ میں نے ڈی سی گجرات کو تبدیل کیا ہے، جو لوگ میرے گرنے کے منتظر تھے، آج ترقی دیکھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس طرح گھر کو صاف رکھتے ہیں، اسی طرح اپنے ملک اور شہر کو بھی صاف رکھنا ہے،مریم نواز شریف نے کہا کہ بات کرپشن کی نہیں، آپ وفاقی وزیر ہیں الزام نہ لگائیں اور ثبوت ہیں تو پیش کریں، جو سفارش پر آتا ہے، وہ ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔