لاہور: (خبر نگار،کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ،بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے، جسم پر چوٹیں آئیں۔
وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا شاہ محمود قریشی کے گھٹنے ،بازو پر چوٹیں آئیں ،جیل حکام نے خون کے نمونے حاصل کرکے شوکت خانم ہسپتال بھجوا دئیے ،یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی سکین اور مزید علاج معالجے کےلئے درخواست دائر کریں گے
قریشی کی طبیعت ناساز ،جیل میں چہل قدمی کے دوران گر پڑے
















