سعودی عرب کےساتھ 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ،وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اور نگزیب نے کہاہے سعودی عرب کےساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا سعودی عرب کے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کےلئے موخر ہوگیا ،سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ ہوئی،سعودی عرب کےساتھ بہترین تعلقات ہیں ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ،3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ہرسال تقریباً ڈیڑھ ارب یورو بانڈ کی ادائیگی کرنی ،کوشش ہے کوئی بھی انتظامیہ ہومشکل پیش نہ آئے،آئی ایم ایف بورڈ سے اگلی قسط کی منظوری دسمبر میں ہونے کا امکان ہے