ڈی آئی خان :(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ،مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا پولیس کی ضروریات پوری کرنے سے امن و امان کے قیام میں موثر مدد ملے گی، پولیس کو درپیش مسائل حل اور ضروریات کی تکمیل کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،پولیس شہداکے بچوں کو تعلیمی سہولیات ،سکالرشپس کی فراہمی کےلئے اصلاحاتی اقدامات زیر عمل ،امن و امان کےلئے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، فراہم کردہ فنڈز کا شفاف ،موثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔
امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے،گورنر کے پی
















